نوازشریف کا علاج پاکستان میں ممکن ہے، ڈاکٹرز

0
104

لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم میان نواز شریف کے تمام میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ کلئیر قرار دی گئی ہیں۔

سروسز اسپتال کی جانب سے ہارٹ اٹیک جاننے کیلئے ٹروپ آئی ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) بھجوائے گئے تھے۔

نوازشریف کے ٹروپ آئی ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے، جس کا مطلب سابق وزیر اعظم کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بلڈ ٹیسٹ سمیت ‘ای سی جی’ اور ‘یورک ایسڈ’ کی بھی تمام رپورٹس کلئیر قرار دی گئی ہیں۔

میڈیکل بورڈ کے سربراہ اور  پرنسپل سروسز اسپتال ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنے کی کوئی تجویز پیش ہوئی نہ ہی ایسی کوئی بات ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کے مرض کی علامات دیکھتے نواز شریف کو ٹیسٹ اور ادویات تجویز کی گئی ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کو دل کے مرض کے حوالے سے پرانے ایشو چل رہے ، جناح اسپتال بورڈ کی جانب سے کیے گئے ٹروپ آئی ٹیسٹ پوزیٹو آنے کے بعد نواز شریف کا دوبارہ ٹروپ آئی کیا گیا۔

LEAVE A REPLY