عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی پر تنقید

0
85

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئر مین یاسین ملک نے بھارتی قابض فوج کی کشمیر میں مظالم پر بین الاقوامی برادری کی مجرمانہ خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے یاسین ملک نے ایک ویڈیو پیغام میں آج پوری پاکستان قوم اپنا کاروبار معطل کرکے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کررہی ہے، میں پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ آج کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ’آج کے دن میں بین الاقوامی برادری سے کہوں گا کہ آپ ہی نے کہا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا صرف فوجی حل ہے؟ لیکن آج یہی بین الاقوامی برادری افغانستان میں امن کے لیے طالبان سے مذاکرات کر رہی ہے کیونکہ انہیں سمجھ آگیا ہے کہ کسی قوم کو فوجی طاقت سے زیر نہیں کیا جاسکتا بلکہ تمام مسائل کا حل صرف مذاکرات سے ہوسکتا ہے’۔

LEAVE A REPLY