زرداری کا دورہ ٹنڈوالہیار، میڈیا بےخبر

0
140

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری ایک بار پھر آج سندھ کے دورے پر ضلع ٹنڈوالہیار پہنچ گئے، لیکن اس حوالے سے میڈیا کولاعلم رکھا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف زرداری کی آمد سے قبل ہی ہیلی پیڈ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں تھی  جبکہ سابق صدر کا یہ ڈیڑھ ماہ میں اس علاقے کا تیسرا دورہ ہے۔

ٹنڈوالہ یار کے گاؤں دریا خان مری میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اہل خانہ کے ہمراہ آئیں گے اور آصف علی زرداری ٹیل موری پر زیرے تعمیر آصفہ بختاور بھٹو ہاؤس کا دورہ بھی کریں گے۔

ذرائع نے خبر دی ہے کہ سابق صدر اپنے قریبی ساتھی غلام قادر مری  کے پاس نجی دورے پر آرہے ہیں۔

یا درہے کہ آصف علی زرداری نے 4 اور 16 دسمبر 2018 کو بھی ٹنڈو الہ یار کا نجی دورہ کیا تھا اور پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔ انہوں نے میڈیا کانفرنسز بھی کی تھیں لیکن اس بار ذرائع ابلاغ کو دورے سے لا علم رکھا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY