ماہرہ نے بھارت جانے سے انکار کردیا

0
166

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی مصروفیات کے باعث بھارت جانے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ماہرہ خان کو نئی دہلی میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں شرکت کی دعوت کی گئی ہےجس میں بہت سی پاکستانی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی تاہم انہوں نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے فیسٹیول میں شرکت سے انکار کردیا ہے جبکہ منتظمین انہیں آمادہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

ماہرہ خان ان دنوں نہ صرف شوبز میں کئی پراجیکٹ کررہی ہیں بلکہ انہیں پشاور زلمی کا ایمبیسیڈر بھی بنایا گیا ہے جس کی پرموشن کے لئے کئی پروگرام پاکستان اور بیرون ملک ترتیب دیئے گئے ہیں جبکہ آئندہ ہفتے شروع ہونے والے پی ایس ایل کے لئے وہ مسلسل اپنی ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گی۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں دس پاکستانی فلموں کی نمائش ہوگی۔

LEAVE A REPLY