معروف بھارتی اداکارہ کی سیاست میں انٹری

0
87

نئی دہلی : بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ شلپا شندے نے بھی بھارتی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے اور کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی کی سب سے بڑی مخالف پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ شلپا شندے نے ممبئی کانگریس کے صدر سنجے نروپم اور طرن سنگھ چترا سے تفصیلی ملاقات کرتے ہوئے کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر شلپا شندے کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس طرح سے مجھے ویلکم کیا وہ میرے لئے ایک اعزاز اور خوشی کی بات ہے ،میں چاہتی ہوں کہ راہول گاندھی وزیراعظم بنیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ پریانکا گاندھی بھی کانگریس میں متحرک کردار ادا کرتے ہوئے ذات پات کی سیاست نہیں کریں گی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ معروف اداکارہ شلپا شندے شمالی ممبئی سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔

LEAVE A REPLY