فیس بک کو اپنا آفس پاکستان میں کھولنے کی پیشکش

0
116

حکومت نے فیس بک کو اپنا آفس پاکستان میں کھولنے کی پیشکش کردی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ فیس بک سےبات کی ہےاپنا دفترپاکستان میں کھولے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں بہت زیادہ جدت آرہی ہے، ڈیجیٹل پلیٹ فارم میڈیاکی نوعیت تبدیل کررہے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اخبارات کی بندش سے بےروزگاری کا مسئلہ ہورہا ہے، کوشش ہےاشتہارات کی مدمیں پیسہ باہرنہ جائے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں تیزی سے تبدیلیاں ہورہی ہیں، پرنٹ میڈیا کے لیے اشتہارات میں کمی آرہی ہے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم میڈیا کی نوعیت تبدیل کررہے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہزاروں بچےمیڈیا کی ڈگریاں لےکرمارکیٹ میں آرہےہیں، اےپی پی کو ڈیجیٹل سروس آف پاکستان بنانے کا منصوبہ ہے اور میڈیا کوریگولیٹ کرنےکی ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY