سماجی کارکن گلالئی اسماعیل اسلام آباد سے گرفتار

0
228

اسلام آباد پولیس نے سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کو گرفتار کرلیا، اس حوالے سے ان کے والد پروفیسر محمد اسماعیل نے تصدیق کی ہے۔

پروفیسر محمد اسماعیل نے  میڈیا کو بتایا کہ اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر سے ان کی بیٹی کو اٹھایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گلالئی اسماعیل پریس کلب کے باہر پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما ارمان لونی کی متنازع موت کے خلاف جاری احتجاج میں شریک تھی۔

سماجی کارکن کے والد کا کہنا تھا کہ ’پولیس نے گلالئی اسماعیل کو ابتدائی طورپر جی9 میں وومن پولیس اسٹیشن میں منتقل کیا، بعدازاں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

پروفیسر محمد اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ پولیس ہمیں گلالئی کے بارے میں بتانے سے گریزاں ہے، جبکہ تاحال گرفتاری کی کوئی ایف آئی آر بھی نہیں درج کی گئی۔

خیال رہے کہ گلالئی اسماعیل پشتون اور حقوق نسواں کی سماجی کارکن ہیں اور انہیں 2017 میں عالمی ایوارڈ بھی ملاتھا۔

LEAVE A REPLY