روس پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

0
150

روسی کمپنی پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

روسی وفد نے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور روس کے مابین تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار سے متعلق بیشتر امور زیر بحث آئے۔

اس موقع پر روسی کمپنی اور انٹر سٹیٹ گیس سسٹم پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے تحت روس پاکستان کو روزانہ 500 ملین سے 1 ارب کیوبک فٹ گیس فراہم کرے گا جو سمندری راستے سے پاکستان پہنچائی جائے گی

 روسی کمپنی گیس کی زیر زمین سٹوریج سے متعلق سہولیات کی فراہمی میں بھی دلچسپی رکھتی ہے، پائپ لائن کی تعمیر آئندہ 3 سے 4 سال کے دوران مکمل کر لی جائے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ روس کی پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی خوش آئند ہے۔

LEAVE A REPLY