اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے پاسنگ مارکس 50 کرنے کا فیصلہ

0
111

وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے سرکاری اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے پاسنگ مارکس 60 فیصد سے کم کرکے 50 کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سمری ارسال کردی ہے.

سمری میں انہوں نے وزیراعلی سندھ سے گذارش کی ہے کہ اگر امتحان میں پاسنگ مارکس 60 ہونے والی شرط کو برقرار رکھا جاتا ہے تو پھر بہت ہی قلیل تعداد میں امیدواران پاس ہونگے, اور اساتذہ کی بھرتیوں کا مقصد حاصل نہیں ہوسکے گا اور اسکول ویسے ہی خالی رہینگے۔

سردار شاہ نے کہا کہ اگر اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے دوبارہ نئے سرے سے ٹیسٹ لیتے ہیں تو پھر  بھرتی کے اس عمل میں پورا تعلیمی سال ضایع ہوجائیگا۔

سمری میں بیان کیا گیا ہے کہ ٹیسٹ نتائج کے مطابق 60 مارکس پر صرف 24 فیصد امیدواران جبکہ 50 مارکس پر 76 فیصد امیدوار پاس ہوجائیں گے۔

LEAVE A REPLY