سندھ پولیس کا ایک اور کارنامہ،اہلکاروں سے کپڑے دھلوائے جانے لگے

0
256

کراچی: سندھ پولیس کا ایک اور کارنامہ ،سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران جونئیرز کو گھروں میں ذاتی کاموں کیلئے استعمال کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ  سندھ پولیس کے ایک افسر نے اے آئی جی کراچی کو خط لکھ کر اپنے افسر کی شکایت درج کرائی ہے ،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایس ایس پی بدین کی بیوی اِن سے ڈیوٹی کے اوقات میں گھر کے کپڑے دھلواتی ہیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی بدین سے سندھ پوسٹ کے نمائندے نے متعدد بارفون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، جس کا انھوں نے تاحال جواب نہیں دیا۔

کانسٹیبل’ محمد یونس’ جس کا تعلق میرپور خاص  سے ہے ،جو ڈیوٹی کے باعث کراچی میں تعینات ہے۔

LEAVE A REPLY