روسی کمپنی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

0
141

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہےکہ پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کے لیے روسی کمپنی سے معاہدہ ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ روسی کمپنی پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگی، انٹراسٹیٹ گیس سسٹم اور گازپروم کمپنی میں معاہدہ ہوگیا۔

غلام سرور خان نے بتایا کہ روسی کمپنی پاکستان میں تیل وگیس کے شعبےمیں سرمایہ کاری کرے گی، یہ معاہدہ پاکستان روس باہمی تعاون کی روشن مثال ہے۔

LEAVE A REPLY