سماعت سے محروم افراد کیلئےڈرائیونگ لائسنس کا اجرا یقینی بنایا جائے گا

0
78

کراچی: وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ سماعت سے محروم افراد کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ روزمرہ کے کام باآسانی سرانجام دے سکیں۔

تفصیلات کے مطابق سید قاسم نوید قمر کلفٹن میں منعقدہ موسم بہار میلے کے دورے کے دوران تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کی جبکہ شرکاء کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئی انہیں مزید محنت کرنے کی نصحیت کی تاکہ وہ معاشرے میں باعزت روزگار اور مقام حاصل کرسکیں ۔

خصوصی بچوں نے اس موقع پر مختلف ٹیبلوز کا بھی مظاہرہ کیا سید قاسم نوید قمر نے مزید کہا کہ اس قسم کی تقریبات منعقد کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ خصوصی افراد کی صلاحیتوں کو ابھارا جا سکے اور ان کی ہمت افزائی ہو ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ وہ سرکاری و نجی اداروں میں خصوصی افراد کے لیے ملازمتوں کے لئے مختص کوٹے پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے ۔

LEAVE A REPLY