مشیروں کی تعیناتی، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ آمنے سامنے

0
128

سندھ کے دو بڑے آمنے سامنے، مشیروں کی تعیناتی پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مشیروں کی تعیناتی کے معاملے پر ایک دوسرے کی بھیجی گئی سمریاں روک لیں۔

گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی جانب سے اعجاز جاکھرانی کو مشیر بنانے سے متعلق سمری روک دی، جبکہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت گورنر سندھ کے رویے پر ناراض ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر ناصر شاہ کوششوں کے باوجود بھی گورنر سندھ عمران اسماعیل کو نہ منا سکے۔

اس سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گورنر کی جانب سے اپنے مشیر کی تعیناتی کی سمری روک چکے ہیں، گورنر سندھ تحریک انصاف کے رہنما امید علی جونیجو کو اپنا مشیر بنانا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر کے مشیر کی تقرری کی سمری ڈھائی ماہ سے وزیراعلیٰ سندھ نے روک رکھی ہے، وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ گورنر سندھ کو اپنا مشیر مقرر کرنے کا قانونی اختیار نہیں۔

LEAVE A REPLY