گیس بحران، وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو خط

0
121

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم پاکستان  کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں  صوبہ سندھ میں  طویل گیس  کی لوڈ شیڈنگ اور بحران کے حوالے سے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک بھر  میں گیس کی پیداوار کے حوالے سے  صوبہ سندھ کا  سب سے بڑا حصہ ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ  صوبہ سندھ میں  گیس کی قلت کے باعث نہ صرف گھریلو بلکہ تجارتی صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ  صوبے کی  معیشت ، صنعتیں اور  گھر  بُری طرح سے متاثر ہورہے صوبہ سندھ کو گیس کی بندش آئین کے آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہے ۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ  صوبہ سندھ سے گیس کی پیداوار 2700-3000 ایم ایم سی ایف ڈی کے درمیان ہے  اور  اس کے مقابلے میں سوئی سدرن گیس کمپنی سندھ کو  1200 ایم ایم سی ایف ڈی  سے بھی کم گیس فراہم کررہی ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت سندھ کے لوگوں کو سندھ میں  3000 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائدپیدا ہونے والی  گیس ترجیحی بنیادوں پر دینی چاہیے۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم پاکستان کی  اس اہم مسئلے کی جانب توجہ مبذول   کراتے ہوئے  کہا کہ وہ  اس مسئلے کے تدارک کے لیے  متعلقہ وزارت کو  ہدایت جاری کریں کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ صوبہ سندھ  کو اُس کی ضروریات کے مطابق اور آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت   گیس  فراہم کریں۔

LEAVE A REPLY