الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے، ایس ایس پی بدین میڈیا پر برس پڑے

0
120

کراچی میں پولیس اہلکار سے ڈیوٹی کے اوقات میں گھر کے کام کروانے کے معاملے میں ایس ایس پی بدین نے بالاآخر خاموشی توڑتے ہوئے سارہ ملبہ میڈیا پر گرادیا۔

سندھ پوسٹ کے نمائندے نے ایس ایس پی بدین سے متعدد بارفون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی،  لیکن ایس ایس پی بدین نے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کی مثال قائم کرتے ہوئے میڈیا پر انکے خلاف پروپیگنڈا کا الزام داغ دیا۔

اپنے ایک بیان میں سردار حسن نیازی نے کہا کہ پولیس اہلکار سے ذاتی یا بچوں کے کام کرانیکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، انکے بچے اسکول جانے کی عمر میں ہیں اور پیمپر وغیرہ استعمال نہیں کرتے۔

ایس ایس پی بدین نے مزید کہا کہ پولیس کا اپنا علیحدہ سے شکایات اذالہ میکنزم ہے اگر کوئی شکایت تھی تو مذکورہ اہلکار کو وہاں رجوع کرنا تھا نا کہ میڈیا کے پاس جاتا،میڈیا کو میرا مؤقف بھی لینا چاہیئے تھا۔

سندھ پولیس کا ایک اور کارنامہ،اہلکاروں سے کپڑے دھلوائے جانے لگے

خیال رہے کے  سندھ پولیس کے ایک کانسٹیبل’ محمد یونس’ جس کا تعلق میرپور خاص  سے ہے، اے آئی جی کراچی کو خط لکھ کر اپنے افسر کی شکایت درج کرائی تھی کہ ایس ایس پی بدین کی بیوی اِن سے ڈیوٹی کے اوقات میں گھر کے کپڑے دھلواتی ہیں۔

اس حوالے سے سندھ پوسٹ نے اپنی صحافتی ذمیداری پوری کرتے ہوئے  ایس ایس پی بدین کو متعدد بارفون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی، مگر انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا تھا۔

LEAVE A REPLY