ریاست خیرپور کی آخری شہزادی بھی دار فانی سے کوچ کر گئیں

0
274

کراچی: قیام پاکستان سے قبل کی ریاست خیرپور کے آخری شہزادہ میر علی مراد خان تالپور (دوئم) کی اہلیہ شہزادی عالیہ تالپور اسپتال میں انتقال کرگئیں۔ وہ گزشتہ تین ہفتے سے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانتیشن (ایس آئی یو ٹی) میں زیرعلاج تھیں۔

ایس آئی یو ٹی کے ترجمان ڈاکٹر بخش علی کے مطابق ریاست خیرپور کی آخری شہزادی گزشتہ دس سال سے ڈائیلیسز پر تھیں۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا۔

مرحومہ عالیہ تالپور ممتاز مذہبی اسکالر علامہ رشید ترابی کی صاحبزادی تھیں۔ انہوں نے سوگواران میں دو بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔

عالیہ تالپور نے خیرپور کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں میں تعلیم کے فروغ کی خاطر گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی جائیداد بھی وقف کررکھی تھی جو کوٹ ڈیجی میں واقع ہے۔

LEAVE A REPLY