ارشاد رانجھانی قتل کیس کی عدالتی تحقیقات کا اعلان

0
295

کراچی: سندھ حکومت نے ارشاد رانجھانی قتل کیس کی عدالتی تحقیقات کا اعلان کردیا، وزیر اعلیٰ سندھ نے اس حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ارشاد رانجھانی کے قتل کا نوٹس لیا ہے اور چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت کی ہے کہ سندھ ھائی کورٹ کے رجسٹرار کو خط لکھ کر عدالتی تحقیقات کیلئے درخواست کی جائے۔

انہون نے کہا کہ ہم کسی صورت عام شہری کا خون معاف نہیں کر سکتے، ارشاد رانجھانی کے قاتل مجھے سلاخوں کے پیچھے چاہئے۔

وزیراعلیٰ  سندھ نے آئی جی پولیس کو مختلف پہلو سے کسی سینئر آفیسر سے انکوائری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ  یونین کائونسل چیئرمین رحیم شاہ نے مبینہ طور پر ارشاد رانجھانی کو سرے عام بازار میں قتل کیا، اتنی ہمت کوئی کیسے کر سکتا ہے۔؟

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ  جائے وقوع پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے، پھر بھی کسی نے زخمی کو اسپتال منتقل نہیں کیا، ایسی کیا وجہ تھی۔

‏ وزیراعلیٰ  سندھ نے آئی جی سندھ سے سوالات کیئے کہ  پولیس واقع کے بعد کتنی دیر سے جائے وقوع پر پہنچی؟  کیا پولیس زخمی ارشاد کو اسپتال لے گئی؟ اس واقع کے بعد اب تک کتنے مجرم گرفتار ہوئے ہیں؟

انہون نے مزید سوال کہا کہ  ایف آئی آر کس کی مدعیت میں درج کی گئی ہے اور کیا دفعات لگائی گئی ہیں؟

LEAVE A REPLY