نقیب قتل کیس، رائوانوار سمیت ملزمان پر فرد جرم 19فروری کو عائد ہوگی

0
92

کراچی:انسداد دہشت گردی عدالت نےنقیب اللہ قتل کیس میں تفتیشی افسرکا بیان ریکارڈ کرلیا،عدالت نےریمارکس دئیےکہ آئندہ سماعت پرفرد جرم عائد کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار،ڈی ایس پی قمرودیگر ملزمان آج دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیے گئے ،کیس کے تفتیشی افسر ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی افسرنےبیان دیا کہ مفرور ملزمان کو اشہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرلی ہے،مفرور ملزمان میں امان اللہ مروت،اکبر ملاح،محسن عباس و دیگر شامل ہیں

عدالت نےحکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی۔

اس سے قبل 19جنوری کو ہونے والی سماعت میں انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد 10 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔

LEAVE A REPLY