این آر او دینا ملک سے غداری ہوگا، وزیراعظم

0
98

بلوکی : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لٹیروں کواین آراو دینے کا مطلب ملک سے غداری کرنا ہوگا، ہم کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔

بلوکی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں دو این آراو نے ملک کومقروض کیا، طاقت ور لوگوں نے سوچا کہ چوری کی کوئی سزا نہیں ہوتی۔

انہون نے کہا کے جنرل پرویز مشرف نے اقتدار بچانے کیلئے نوازشریف کو جانے دیا، دس سال ملک کو تباہ کیا گیا اور اب کہتے ہیں کہ چھ ماہ میں پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ این آراوسے کرپٹ لوگوں کوحوصلہ ملا، ن لیگ اور پی پی نے 5،5 سال حکومت کی اورپھر پچھلے دس سال میں پاکستان کا قرضہ 30 ہزارارب تک پہنچ گیا، آج روپیہ گرنے کی وجہ بھی یہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جس نے اس ملک کا دیوالیہ نکالا، ہم کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے، جب کہ لٹیروں کواین آراو دینے کا مطلب ملک سے غداری کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے تبدیلی یہ ہے کہ 5 ماہ میں تین وزرا نے استعفے دیے، لیکن یہ لوگ جنہوں نے  اربوں روپے کی کرپشن کی، جعلی اکاؤنٹس بنائے، ان میں سے کوئی ایک استعفی کا نہیں سوچتا۔

عمران خان نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی تاریخ میں ایسا کبھی ہوا ہی نہیں کہ جیل سے آدمی اٹھ کرآئے اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بن جائے اورپھروہ نیب کو طلب کرلے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا میں آٹھویں نمبرپرہے جو ماحول کے حساب سے خطرے میں ہیں، جنگلات کی کمی ہمارے لیے زندگی اور موت کا سوال ہوگیا ہے۔

LEAVE A REPLY