اوباوڑو کے قریب حادثہ، خاتون 2 بچوں سمیت جاں بحق

0
127

اوباوڑو کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، خاتوں 2 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئیں۔

نیشنل ھائی وی پر کموں شہید کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماردی۔

حادثے میں ایک عورت اور اسکے 2 بیٹے موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئے،  جن کی شناخت شھزادی، شاہ علی اور وزیر جاکھرانی کے نام سے ہوئی ہے۔

جاں بحق افراد کی میتیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی گئے، جبکہ ٹینکر ڈرائیور موقعی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

LEAVE A REPLY