آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب آگئے ہیں، اسد عمر

0
56

پشاور: وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ  ٹیکس نیٹ بڑھائے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب آگئے ہیں۔

پشاور میں چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے اعدادو شمار کے فرق میں کمی آئی ہے، آئی ایم ایف نے اپنی پوزیشن بدلی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ  آئی ایم ایف سے اچھا معاہدہ ہوگا اورضرورت اس بات کی ہے کہ اس معاہدے کو آخری بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھائے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا، پاکستان کو باہر سے آکر کوئی ٹھیک نہیں کرے گا، ہم ہی اسے ٹھیک کریں گے، ہم بہتر فیصلے کریں گے تو معیشت بہتر ہو گی اور یہ صرف سرمایہ کاری سے ہوگا

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایران اورافغانستان کےساتھ تجارت بڑھانےکی ضرورت ہے، خطے کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، ترکی اور ایران کو گیس منصوبوں میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے ہر ممکن کردار اداکر رہے ہیں۔ طور خم بارڈر 24 گھنٹے کھلنا چاہیے، تجارت بڑھے گی تو برآمدات میں اضافہ ہو گا جس سے پاکستان کی معیشیت مضبوط ہو گی۔

LEAVE A REPLY