ارشاد رانجھانی کیس، ضرورت پڑی تو خود مقدمہ درج کرانے جاؤنگا، وزیراعلیٰ سندھ

0
87

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے ارشاد رانجھانی کیس نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے، ضرورت پڑی تو خود مقدمہ درج کرانے جاؤنگا۔

سندھ اسیمبلی میں اظھار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک طرف ہم قانون پاس کر رہیں کہ تفیش سے پہلے علاج لازمی ہوگا، دوسری جانب پولیس تڑپتے بندے کو اسپتال نہیں تھانے لے جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس قانون میں تبدیلی ناگزیر ہوگئی ہے، سب پولیس والے ایک جیسے نہیں پر ان میں انسانیت کو جگانا ضروری ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کے ارشاد رانجھانی کیس نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے، کسی سے رعایت نہیں برتی جائیگی،اگر ضرورت پڑی تو خود مقدمہ درج کرانے جاؤنگا۔

انہوں نے مزید کہا کے ارشاد رانجھانی قتل کیس میں پولیس بھی ملوث ہے، تفیش سے پہلے ڈاکو قرار دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے پی میں ہر دو مھینے بعد آئی  جی تبدیل ہوتا ہے، اسلام آباد میں فون کال پر آئی جوکو ہٹا دیا جاتا ہے، لیکن سندھ میں کچھ ہو تو طوفان آجاتا ہے۔

LEAVE A REPLY