پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

0
127

دبئی: پاکستان ویمن ٹیم نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو تاریخی شکست دیدی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 47.3 اوورزمیں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

ویسٹ انڈیز ویمنز کی سات کھلاڑی ڈبل فیگرمیں داخل نہ ہو سکیں، جبکہ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو اور ڈائنا بیگ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ویمن ٹیم نے سدرہ امین کی 52 رنز کی شاندار اننگ کی بدولت مقررہ ہدف 47.2 اوورز میں 6 وکٹ پر حاصل کر لیا، جبکہ ندا ڈار نے 26 اور جویریہ خان نے 24 رنز بنائے۔

پاکستان ویمن ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے سے بہتر رینکنگ والی ٹیم سے سیریز جیتی ہے۔

LEAVE A REPLY