پی ایس او مالی بحران کا شکار، پاورکمپنیوں کے ذمے 261 ارب واجب الادا

0
248

کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، پاور کمپنیاں پی ایس او کی 261 ارب روپے کی مقروض ہیں۔ ادارے نے وصولیوں کی خاطر حکومت سمیت تمام اداروں کو علیحدہ علیحدہ خطوط ارسال کر دیئے۔

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی اس وقت شدید مالی بحران سے گزر رہی ہے، پاور کمپنیوں سمیت کئی حکومتی اداروں نے پی ایس او کے اربوں روپے ادا نہیں کیے، ذرائع کے مطابق اس وقت وصولیاں 364 ارب روپے تک پہنچ چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاور کمپنیاں پی ایس او کی 261 ارب روپے کی مقروض ہیں، سوئی نادرن گیس کمپنی نے ادارے کے 55 ارب روپے ادا نہیں کیے، پی آئی اے 17 ارب روپے کی مقروض ہے جبکہ حکومت نے پاکستان اسٹیٹ آئل کے 30 ارب روپے ادا نہیں کیے ہیں۔

موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس او نے وصولیوں کی خاطر حکومت سمیت تمام اداروں کو علیحدہ علیحدہ خطوط ارسال کردیئے ہیں۔

LEAVE A REPLY