بھارتی عوام نے سوشل میڈیا محاذ پر پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے

0
166

کراچی : پاکستان کابھارتی جارحیت پر  منہ توڑ جوا ب بھارتی عوام کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ‘سے نو ٹو وار’ کا ہیش ٹیگ متعارف کروادیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج اور حکومت کی جانب سے ایک نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک اور اس کے نتیجے میں پاکستان میں گھس کر جیش محمد کے ٹھکانوں پر کارروائی کا بھونڈا الزام عائد کیا تھا جس پر بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کو خبر دار رہنے اور دھمکی آمیز بیان دیئے گئے تھے۔

جس کے جواب میں حکومت پاکستان اور افواج پاکستان نے فوری جواب کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈے کیے تھے۔

 دوسری جانب بھارت کی جانب سےآج صبح  ایک اور اسٹرائیک کی کوشش  کی تھی جس کے نتیجے میں پاکستان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو جنگی طیارے مار گرائے تھے جس میں  2 فوجی مارے گئے جبکہ دو کو پاکستانی افواج کے حراست میں ہیں  ۔

LEAVE A REPLY