بھارت 8 ماہ سے جنگی منصوبہ بندی کررہا ہے، برطانوی میڈیا

0
161

لندن: خطے میں امن کا دشمن بھارت پاکستانی سرحد کے قریب بنکرز تعمیر کرنے لگا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 14 ہزار بنکرز کی تیاری میں 6 کروٖڑ ڈالر کا خرچہ آئے گا۔جنگی جنون میں مبتلا نریندر مودی،،جنگ کی منصوبہ بندی آٹھ ماہ سے کر رہے تھے ۔

 پاکستان سرحد کے قریب بھارتی حکومت کی جانب سے 14 ہزار بنکرز کی تعمیر پر کام جاری ہے، جو گزشتہ برس جون میں شروع کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سرحدی علاقوں میں عوام کے لیے بنکرز کی تیاری پر 6 کروڑ ڈالر خرچ آئے گا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیل اور کنکریٹ کے استعمال سے ہزاروں بنکرز بن چکےہیں، جبکہ بعض علاقوں میں کام جاری ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں ایسے کسی منصوبے پر کام نہیں ہورہا، تاہم آئے روز بھارت سے بلا اشتعال فائرنگ کے باعث سرحدی علاقے کے لوگوں نے محفوظ پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں۔

LEAVE A REPLY