مودی کیلئے ایک اور دھچکا: معیشت کو بریک لگ گئی

    0
    195

    لاہور: بھارت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ سہ ماہی میں بھارتی معیشت مزید سست روی کا شکار رہی، جی ڈی پی کی نمو تیسری سہ ماہی میں کم ہو کر 6.6 پر آ گئی، جوکہ ستمبر کے آخر تک 7.1 فیصد تھی۔

    مئی میں عام انتخابات کے پیش نظر یہ صورتحال وزیر اعظم مودی کیلئے خوش آئند نہیں، جو 2014 میں لاکھوں نئی ملازمتیں پیدا کرنے اور معاشی ترقی کے وعدے پر اقتدار میں آئے۔

    مبصرین کے مطابق بھارت کو کم از کم 8 فیصد شرح نمو کی ضرورت ہے تاکہ ہرسال افرادی قوت کا حصہ بننے والے لاکھوں بھارتیوں کیلئے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہو سکیں۔

    LEAVE A REPLY