بالاکوٹ میں کوئی اموات نہیں ہوئیں ،بھارتی وزیر کا اعتراف

0
141

کراچی/نئی دہلی: بالاکوٹ پر حملے کا جھوٹا دعویٰ مودی سرکار کیلئے گلے کی ہڈی بن گیا جو نہ نگلتے بن رہی ہے نہ اگلتے  ، کانگریس کے رہنما ڈگ وجے سنگھ اور سرندر اجیت سنگھ نے بھی  بالا کوٹ حملے کے تصویری ثبوت مانگ لئے ۔

سرندراجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کی کارروائی محض وارننگ تھی، کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ کیا نریندر مودی نے 300 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ؟۔

کانگریس کے رہنما نے کہا کہ اگر 300 ہلاکتیں ہوئی ہیں تو ثبوت پیش کیے جائیں جبکہ ڈگ وجے سنگھ نے بھارتی پائلٹ کی رہائی پر وزیراعظم عمران خان کے اقدام کو سراہا۔

ادھر سابق وزیر اعلیٰ اترپردیش مایا وتی بھی بول پڑیں اور کہا مودی اپنی ناکامی چھپانے کیلئے جو کررہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے۔

دوسری جانب بھارتیہ جنتاپارٹی کی سازشیں بےنقاب ہونے کاسلسلہ جاری ہے ۔ بھارتی جماعت ٹی ایم سی کےترجمان نے بی جے پی کی انتخابی مہم کا بھانڈاپھوڑ دیا۔

ٹویٹر پیغام میں دیرک اوبرائن کا کہنا ہے کہ بی جےپی کے ایم پی منوج تیواری کوٹ پہن کر ووٹ مانگ رہےہیں، مودی اورامیت شاہ ہمارے جوانوں کو سیاسی طورپراستعمال کرکےانکی توہین کررہے ہیں۔

بھارتی وزیر سرندر اجیت سنگھ نے بھارتی وزیراعظم کے بالا کوٹ ڈرامے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فضائی کارروائی میں کوئی موت نہیں ہوئی ۔

LEAVE A REPLY