اسلام آباد میں زلمی فاونڈیشن کے زیر اہتمام ترکی ویژن 2023 کا انعقاد

0
151

پاکستان اور ترکی کے درمیان بہترین دوستی کو مزید بہترین بنانے کے لیے پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن پیش پیش ہے زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے ترکش وژن 2023 اور مڈل کوریڈور کے سیمینار کا اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔

 پاکستان میں تعینات  ترکی کے سفیر مصطفیٰ یرداکل اور زلمی فاونڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شکیل احمد رامے نے سیمینار میں شرکت کی ۔

ترکی کے پاکستان میں سفیر مصطفیٰ یردکل نے کہا کہ ترکی آنیوالے سالوں میں تمام ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کے زریعے تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے، جبکہ سی پیک کے باعث پاکستان کی اہمیت خطے میں مزید بڑھے گی۔

انھوں نے کہا کہ خطے میں جو تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں ترکی ان مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ترکی تجارتی تعلقات کو بھی اہمیت دے رہا ہے۔

زلمی فاونڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شکیل رامے نے کہا کہ بہتر تعلقات کے زریعے خطے کے تمام ممالک ایک دوسرےکے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں ۔تجارت کے ساتھ کھیلوں کے زریعے بھی دنیا کو قریب لایا جاسکتا ہے۔

شکیل رامے نے کہا کہ وزیر اعظم  عمران خان  اور ترکی کے صدر طیب اردگان اپنے ملکوں کوترقی اور آگے لیجانے کے لیے کوشاں ہیں اور دونوں ممالک کے بہترین تعلقات سے عوام کو فائدہ ہوگا اور زلمی فاونڈیشن پاک ترک دوستی کے حوالے سے مزید پروگرام تشکیل دیتا رہے گا۔

یادرہے کہ زلمی فاونڈیشن اور ترکی کی اسپورٹس برانچز اور فیڈریشن کے درمیان ایم او یو کے بعد ترکی کے دو نوجوان کرکٹرز اس وقت پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے ہمراہ موجود ہیں۔

LEAVE A REPLY