گوگل، یوٹیوب اور فیس بک سے بھی ٹیکس وصول کرلیا گیا

0
135

کراچی: سندھ ریونیو بورڈ نے فیس بک، یوٹیوب اور گوگل سے ٹیکس وصول کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ نے تینوں ویب سائٹس سے بھاری سیلز ٹیکس وصول کیا ہے۔

ایس آر بی کے مطابق ڈیجیٹل اشتہاروں سے حاصل سیلز ٹیکس میں بڑے اضافے کا امکان ہے جبکہ جولائی سے دسمبر ٹیکس وصولی 23 کروڑ 10 لاکھ رہی۔

بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اشتہار کاری اور ای کامرس سے 23 کروڑ روپے کی وصولی کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY