سلمان خان الیکشن لڑنے کو تیار، لیکن کس جماعت سے

0
223

ممبئی: بھارت کی اپوزیشن جماعت کے رہنما نے اشارہ دیا ہے کہ بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان لوک سبھا کے الیکشن سے قبل اُن کی جماعت میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن سے قبل سلمان خان کی اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس میں متوقع ہے اور اگر ایسا ہوگیا تو راہول گاندھی کو  بھارت کا  وزیراعظم بننے سے کوئی روک نہیں سکتا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمال ناتھ نے اشارہ دیا جس سے یہ تاثر پیدا ہوگیا کہ جلد سلمان خان کانگریس میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

کمال ناتھ کا کہنا تھا کہ سلمان خان آئندہ ماہ مدھیہ پردیش آئیں گے اور 18 روز تک رابطے میں رہیں گے۔ بھارتی تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ ‘سلمان خان کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن یا اُن کی انتخابی مہم کا حصہ بنا سکتے ہیں’۔

اُن کا کہنا تھاکہ سیاحت اور مذہبی و قومی ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کے لیے ریاستی حکومت نے 18 روزہ پروگرام ترتیب دیا جس میں سلمان خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

دوسری جانب کانگریس کے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ اُن کی جماعت اور قیادت اندور کی نشست سے سلمان خان کو ٹکٹ دینے کی خواہش مند ہے جس کے لیے بات چیت جاری ہے۔

یاد رہے کہ 2013 میں ہونے والے عام انتخابات میں بی جےپی نے سلمان خان کو مدھیہ پردیش کی نشست سے الیکشن لڑنے کی پیش کش کی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا۔

LEAVE A REPLY