مشہورزمانہ ‘باربی ڈول’ 60 سال کی ہوگئی

0
58

مشہورزمانہ فیشن ڈول ‘باربی’ آج اپنی 60 ویں سالگرہ منا رہی ہے ۔

اس موقع پر کمپنی کی جانب سے حقیقی زندگی پر مبنی کرداروں پر مشتمل کلیکشن متعارف کرایا ہے، نئے کلیکشن میں ان شعبہ جات کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں خواتین ابھی بھی پیچھے ہیں۔

باربی ڈول پہلی بار 9 مارچ، 1959 میں نیویارک میں منعقد ہونے والے ٹوائے فیئر میں متعارف کرائی گئی تھی ، تب سے آج تک یہ دنیا بھرکی لڑکیوں کی اولین پسند ہے۔

اس تاریخ ساز لمحے کو منانے کے لیے باربی ڈول بنانے والی کمپنی میٹل انکارپوریٹ نے اپنی اس شہرہ آفاق پراڈکٹ کے بیس نئے ورژن جاری کیے ہیں جس میں جاپانی ٹینس اسٹار ناؤمی اوسا کا اور برطانوی ماڈل ایڈوا بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر کمپنی نے چھ ایسے کیرئرز کی جانب ترغیب دینے والی باربی ڈول بھی مارکیٹ میں پیش کی ہیں جن میں ابھی تک خواتین کو مناسب یا یکساں نمائندگی حاصل نہیں ہے، ان میں خلا نورد ، پائلٹ، ایتھلیٹ، صحافی، سیاست داں اور فائر فائٹر باربی ڈول شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY