سردار شاہ نے اساتذہ کی آسامیوں کیلئے شرائط میں نرمی کا عندیہ دے دیا

0
166

جامشورو: وزیرِتعلیم سندھ سید سردار شاہ اساتذہ کی آسامیوں کے لیے بی ایڈ اور ایم ایڈ کی شرائط ختم کرنے کا عندیہ دیا۔

سندھ یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے پر مشاورت کررہے ہیں کے اساتذہ کی آئندہ آنے والی آسامیوں کیلئے ایم ایڈ اور بی ایڈ کی شرائط ختم کر دی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلقہ ایجوکیشن افسر اور اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر سمیت دیگر آسامیوں کے لیے بھی شرائط میں نرمی کی گئی ہے جسکے بعد کوئی بھی ماسٹرز ڈگری والا ان تمام آسامیوں کیلئے اپلائی کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ میں اساتذہ کی شدید قلت ہے لہٰذا آئندہ کوئی بھی استاد تعیناتی کے بعد تین سال سے پانچ سال تک ٹرانسفر حاصل نہیں کر سکے گا۔

واضح رہے کہ وزیرِتعلیم سندھ سید سردار شاہ نے سندھ یونیورسٹی میں 795 تعلیمی اسناد تقسیم کیں۔

LEAVE A REPLY