کراچی یونیورسٹی کے معیار تعلیم کو بہتر بنایا جائے ،وزیراعلیٰ سندھ کی وی سی کو ہدایت

0
138

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی یونیورسٹی کے معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے حوالے سےاجلاس جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سمیت وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر اجمل خان، سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈ ریاض الدین، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو شریک ہیں ۔

اجلاس میں  وزیراعلیٰ سندھ نے معیار تعلیم کے حوالے وی سی کراچی یونیورسٹی اجمل خان کو ہدایت کی ہے کہ یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول کو بہتر بنایا جائے اور طلباء و طالبات کی شکایات کا ازالہ کیا جائے ۔

سندھ حکومت کراچی یونیورسٹی کا معیار تعلیم بہترکرنےکیلئے  ہر قسم کی مدد کرتی رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب نے  37 ہدایات یونیورسٹی کو معیار تعلیم اور بہتر گورننس کیلیے دی تھیں اس پر کتنا عمل ہوا ، جواب میں وی سی کا کہنا تھا کہ 37 میں سے 25 ہدایات پر عمل درآمد کیا جاچکا ہے جبکہ باقی پر کام کیاجارہاہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری یونیورسٹی  کو ہدایت کی ہے کہ وہ یونیورسٹی کے مسائل کے بارے میں وقتاً فوقتاً رپورٹ کرتے رہیں۔

مراد علی شاہ نے اجلاس میں زور دیا کہ بے نظیر بھٹو چیئر کیلیے چیئرمین کی اسامی جلد سے جلد پر کی جائے۔

LEAVE A REPLY