اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کا بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری پرچھاپہ

0
53

کراچی: اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کی ٹیم کا لیاری کے شہید بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں چھاپہ۔

چھاپے کے دوران اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ نے کالج میں کی گئی تمام بھرتیوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ نے عملے سے تفتیش کی اور 2018 کے بعد سے کالج میں کی گئی تمام بھرتیوں کا ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا۔

اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ نے اپنی جاری کردہ ایک بیان میں مؤقف اپنایا ہے کہ ہمیں مسلسل شکایات موصول ہورہی تھیں کہ جامعہ میں کئی خلافِ ضابطہ بھرتیاں کی گئی ہیں جس وجہ سے یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY