سندھ حکومت کا ٹیکس وصولی کا نظام کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

0
127

کراچی: سندھ حکومت نے ایکسائیز اور ٹیکسیشن کے عمل کو روایتی طریقوں سے ہٹا کر ڈجیٹل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ کے چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ٹیکسیشن کی مد میں رقوم کی وصولی کو مزید بہتر کرنے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ایف بی آر، سیکریٹری ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن اور سندھ روینیو بورڈ کے ممبران نے اپنی سفارشات اور کارکردگی کی رپورٹس پیش کیں۔

میٹنگ میں سندھ کے بڑے اضلاع اور شہروں میں سروے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

LEAVE A REPLY