وزیرِاعظم نے آن لائن ویزا پالیسی کا افتتاح کردیا

0
126

اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان نے ای ویزا سسٹم اور نئی ویزا پالیسی کا اجراء کردیا۔

ای ویزا کی مدد سے پانچ ممالک کے شہری انٹرنیٹ کی مدد سے صرف آٹھ ڈالر کی رقم خرچ کے پاکستان کا ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

برطانیہ، چین، ترکی، ملائشیا اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو ای ویزا سہولت میسر ہوگی جبکہ دیگر 55 ممالک کو ویزا آن ارائیول کی سہولت دی گئی ہے۔

دورانِ تقریب انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج پاکستان امن کے راستے پر نکل پڑا ہے، ملک کو دوسروں کے لیے کھولنے کے لیے نئے پاکستان کا یہ پہلا قدم ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایک مائنڈ سیٹ تھا کہ ویزا کا اجراء اتنا مشکل بنا دو کہ کوئی پاکستان آئے ہی نا۔

وزیرِاعظم عمران خان نے یہ بھی عندیہ دیا کہ پی ایس ایل کے اگلے سال ہونے والے تمام میچز پاکستان میں منعقد کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نئی ویزا پالیسی کا اجراء سیاحت اور تجارت کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY