محکمہ اسکولز ایجوکیشن کوڈیجیٹل کردیا گیا

0
100

لاہور: پنجاب میں محکمہ اسکولز ایجوکیشن کو ڈیجیٹل کردیا گیا ہے جس کا مراسلہ تمام تمام ایڈیشنل ایجوکیشن افسران(اے ای اوز) کو بھجوا دیا گیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن ی طرف سے جاری مراسلے میں تمام ایڈیشنل ایجوکیشن افسران کو روزانہ کی بنیاد پراسکول کو وزٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

اے ای او اپنے دورے کی تفصیلات ہر ماہ متعلقہ ڈی ای او کو جمع کرائے گا۔ اے ای او ہر روز ایک اسکول وزٹ کرے گا اور صبح 8:30 سے 2:30 تک سکول میں موجود رہے گا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ہدایت کی ہے کہ ہر اے ای او 8:30 پر سکول اسملبی میں حاضر ہوگا اور ٹیچرزاور اسٹوڈنٹ کی تصاویر ڈی ای او کو بھیجے گا۔

تمام اے ای او اور ڈی ای او اپنے اسکولز میں ڈیوٹی دیں گے اور 4 بجے کے بعد اپنے آفس میں بیٹھ کر تمام ڈاک مکمل کریں گئے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے مراسلے میں واضح ہدایت دی ہے کہ چھٹی کا کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا، تمام متعلقہ ہدایت پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ عمل نہ کرنے صورت میں سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گئی۔

LEAVE A REPLY