فلم اسٹار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

0
61

ویب ڈیسک: نامور فلم اسٹار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے۔

محمد علی 19 اپریل 1931 کو بھارت کے شہر رامپور میں پیدا ہوئے مگر قیامِ پاکستان کے فوراً بعد انکا خاندان پاکستان کے شہر روہتاک اور پھر ملتان منتقل ہوگیا۔

انہوں نے 1956 میں اپنی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔ بعدازاں اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان ذوالفقار علی بخاری نے انہیں ٹی وی پر متعارف کروایا۔ محمد علی انہیں ہمیشہ اپنا روہانی باپ کہا کرتے تھے۔

انہوں نے 300 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور شہنشاہِ جذبات کا لقب حاصل کیا۔

انکی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومتِ پاکستان نے تمغہ امتیاز سے نوازا۔ انکا انتقال 19 مارچ 2006 دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔

LEAVE A REPLY