اسکول میں اسکارف پہننے پر بابندی عائد

0
111

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے اسکول میں اسکارف پہننے پر بابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  نیوزی لینڈ کے ایک اسکول نے طالبات کےاسکول میں اسکارف پہننے پر پابندی عائد کی ہے جبکہ موقف اپنایا ہے کہ اسکارف اسکول یونیفارم کا حصہ نہیں ہے ۔

سرکاری ترک  ویب سائٹ ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق ڈیوسن اسکول کی پرنسپل ہیدر مک رائے کاکہنا ہے کہ اسلامی لباس حجاب اسکول ڈریس کا حصہ نہیں ہے۔

ایک ٹیچر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئےبتایا کہ اسکول پرنسپل مک رائے کے فیصلے نے ہم سب کو حیران کردیا تھا۔

دوسری جانب کرائسٹ چرچ میں مسجد حملے کے بعد نیوزی لینڈ سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

نیوزی لینڈ کی اسکول انتظامیہ کی جانب سے اس فیصلے کے بعد مسلم کمیونٹی شدید تحفظات کا شکار ہے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ یہ دوغلہ معیار مسلم ہونے کی بنا پر کیا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY