پہلا ایک روزہ میچ: پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

0
168

شارجہ: پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایک روز میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 31 مارچ تک متحدہ عرب امارات  میں کھیلی جائے گی۔

پاکستانی پلئنگ الیون میں کپتان شعیب ملک ، شان مسعود ،امام الحق، حارث سہیل ، عمراکمل، فہیم اشرف، محمد رضوان ، عماد وسیم ، یاسرشاہ ، محمدعامر اور محمد عباس شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور محمد عباس ون ڈے انٹر نیشنل میں ڈیبیو کررہے ہیں۔ شان مسعود کو شعیب ملک نے جبکہ محمد عباس کو بالنگ کوچ اظہر محمود نے کیپ پہنائی۔

متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کا ریکارڈ پاکستان کے مقابلے بہتر ہے۔ 14 میچوں میں سے آسٹریلیا نے8 بار پاکستان کو یواے ای کے میدانوں میں شکست سے دوچار کیا ہے۔ دبئی میں میں دونوں ٹیموں کے درمیان آخری سیریزاکتوبر2014 میں کھیلی گئی جس میں پاکستانی ٹیم نے0۔3 سے شکست کھائی۔

دونوں ٹیموں آخری بار جنوری 2017 میں آسٹریلیا میں ٹکرائی تھیں۔ پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

LEAVE A REPLY