خدا نے اسرائیل کو بچانے کیلئے ٹرمپ کو بھیجا ہے

0
103

امریکا کے سیکریٹری خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘خدا نے اسرائیل کو بچانے کیلئے ٹرمپ کو بھیجا ہے’ جس کے بعد دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے اس بیان کی سخت مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

پومپیو کا کہنا تھا کہ ٹرمپ  یہودیوں میں اسی طرح مقبول ہورہے ہیں جیسے ایران کے ظلم  کے خلاف آواز اٹھانے پرملکہ ایستھر  ہوئیں تھیں ۔

ٹرمپ کا قریبی ساتھی ،سفارتکار اور عیسائی ہونے کہ ناتے یقین ہے کہ ٹرمپ اسرائیل کو بچانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ آپ نے دیکھا ہے ٹرمپ کے آنے کے بعد سے امریکا نے اسرائیل کی کھل کر حمایت کی ہے خواہ وہ اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر یروشلم کی شناخت ہو یا ایران کے ایٹمی معاہدے اور پابندیوں کی تیاری ہو۔

امریکی صدر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس بات کا کھل کر اظہار کیا ہے کہ ‘عرب اسرائیل جنگ کو اب 52 سال ہوچکے ہیں اب امریکا کو گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کے قبضے کو تسلیم کرلینا چاہئیے جو مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کم کرنے میں معاون ہوگا’۔

دوسری جانب ترک صدر طیب اردوگان  نے مزید کہا گولان کے پہاڑی علاقے پراسرائیلی غاصبانہ قبضے کو کسی صورت بھی قانونی حثیت دیئے جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ اب گولان کے پہاڑی علاقے پر اسرائیل کی حاکمیت کو تسلیم کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔

LEAVE A REPLY