اساتذہ پر تشدد: گسٹا نے احتجاجاً تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

0
101

کراچی: اساتذہ پر تشدد کیخلاف گسٹا نے پورے صوبے میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

گسٹا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اساتذہ پر تشدد کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی اور کل صوبے بھر میں تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ آج اساتذ کی طرف سے پریس کلب کے سامنے جاری اساتذہ کے احتجاج پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق کراچی پریس کلب کے اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے، مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں اساتذہ نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

ریڈ زون میں داخلے سے روکنے کے لیے پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

سندھ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اس احتجاج میں شامل تھے اور مستقل ہونے، ترقی اور مراعات کا مطالبہ کررہے تھے۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم اور سیکریٹری کی جانب سے کئی بار مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے لیکن تاحال ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے۔

LEAVE A REPLY