سردار شاہ کا اساتذہ پر تشدد کا نوٹس، فوری رہا کرنے کا حکم

0
135

کراچی: صوبائی وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے دورانِ احتجاج گرفتار کیے گئے تمام اساتذہ کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

صوبائی وزیرِ تعلیم سردار شاہ نے سیکیریٹری تعلیم سندھ قاضی شاہد پرویز کو اس ضمن میں فوری طور پر کراچی پولیس چیف سے رابطہ قائم کرنے اور اساتذہ کی فوری رہائی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔

 خیال رہے کہ اساتذہ پر تشدد کیخلاف گسٹا نے پورے صوبے میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

گسٹا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اساتذہ پر تشدد کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی اور کل صوبے بھر میں تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ آج اساتذ کی طرف سے پریس کلب کے سامنے جاری اساتذہ کے احتجاج پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق کراچی پریس کلب کے اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے، مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں اساتذہ نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

ریڈ زون میں داخلے سے روکنے کے لیے پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

سندھ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اس احتجاج میں شامل تھے اور مستقل ہونے، ترقی اور مراعات کا مطالبہ کررہے تھے۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم اور سیکریٹری کی جانب سے کئی بار مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے لیکن تاحال ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے۔

LEAVE A REPLY