سات سالہ بچہ مبینہ بدفعلی کے بعد قتل

0
142

ہری پور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر ہری پور میں ایک سات سالہ بچے کو مبینہ بدفعلی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق ہری پور کی تحصیل خانپورکے علاقے مارچ آباد کےرہائشی سات سالہ بچے کو مبینہ بدفعلی کے بعد  بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش کو  اپنی تحویل میں لے کرتحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دوسری جماعت کا ایک طالبعلم جمعرات سے  لاپتہ تھا جسکی  لاش آج صبح کھیتوں سے ملی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے شک کی بنا پر ایک ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY