وزیرِاعظم عمران خان نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

0
120

گوادر: وزیرِاعظم عمران خان نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان  آج کوئٹہ سے گوادر پہنچے جہاں  انہوں نے ایکسپو کی  تقریب میں شرکت کے بعد نیو انٹرنیشنل گوادر ایئرپورٹ کا سنگِ بنیاد رکھا۔

 اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان سے گیس نکلی لیکن فائدہ دوسرے صوبوں کو پہنچا۔ تحریکِ انصاف کی حکومت گوادر کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرے گی۔

عمران خان نے گوادر میں سمندر کے پانی کو پینے کے قابل بنانے، گندگی صاف کرنے کیلئے پلانٹس لگانے کے علاوہ گوادر میں دس لاکھ پودے اُگانے اور گوادر سے کراچی تک مسافر اور مال بردار فیری سروس شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے کہ آج وزیرِاعظم عمران خان کوئٹہ پہنچے تو ملٹری ایوی ایشن بیس پر  چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اُن کا استقبال کیا جسکے بعدوزیراعظم نے آرمی چیف کے ہمراہ بلوچستان ہیلتھ کمپلیکس کا افتتاح کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلتھ کمپلیکس کا افتتاح پاکستان آرمی اور بلوچستان حکومت کی مشترکہ کاوش ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کارڈیک انسٹیٹیوٹ کے قیام پر آرمی چیف سے اظہارتشکر کیا اور پاک فوج کے ساتھ مل کر کینسر اسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کوئٹہ سے ایران کے شہر تفتان تک ریلوے ٹریک بچھانے کیلئے ماسٹر پلان پر کام کیا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY