کرتارپور راہداری سے متعلق مذاکرات منسوخ ہونے پر پاکستان کا اظہارِ افسوس

0
93

اسلام آباد: پاکستان نے کرتار پور راہداری کے بارے میں اجلاس ملتوی کرنے کے بھارتی فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جو 2 اپریل کو واہگہ میں منعقد ہونا طے تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کے آخری لمحے میں فیصلے پر اپنے رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس بارے میں اعتماد میں نہیں لیاگیا۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان سے اس کی رائے معلوم کئے بغیر اور بالخصوص 19 مارچ کو تعمیری تکنیکی اجلاس کے بعد آخری لمحے میں التواء کا فیصلہ ناقابل فہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس جس کا مقصد تصفیہ طلب مسائل پر غور اور اتفاق رائے وضع کرنا تھا، پر 14 مارچ کو اٹاری، بھارت میں دونوں اطراف نے اتفاق کیا تھا۔

قبل ازیں جمعہ کی صبح پاکستان نے واہگہ میں 2 اپریل کو ہونے والے کرتار پور اجلاس کی کوریج کے خواہاں بھارتی صحافیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں ویزہ کے حصول میں سہولت کی فراہمی کی پیشکش کی تھی۔

اے پی پی

LEAVE A REPLY