دادو کے نوجوان نے حالات سے تنگ آکر خود کو آگ لگا لی

0
126

دادو: خیرپور ناتھن شاہ کے بے روزگار نوجوان نے حالات سے  تنگ آکر خود کشی کرلی۔

ذرائع کے مطابق دادو ضلع کے شہر خیرپور ناتھن شاہ کے رہائشی نوجوان اللہ رکھیو بروہی نے متعدد بار عوامی نمائندگان سے ملاقات کی اور نوکری حاصل کرنے کیلئے درخواست کی مگر کسی نے اسکی درخواست نہ سنی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آج اس نے مایوسی کا شکار ہوکر خود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی جسکے نتیجے میں اسکا 90 فیصد جسم جل کر راکھ ہوگیا۔

دوسری جانب نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسکی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY