نیب اہم پی پی رہنما کیخلاف الزام ثابت نہ کرسکی

0
69

کراچی:  سندھ ہائیکورٹ میں  قومی احتساب بیورو (نیب)  رہنما  پاکستان پیپلزپارٹی غلام قادر پلیجوکے خلاف غیرقانونی اثاثے بنانے کا الزام ثابت کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو سندھ ہائیکورٹ میں رہنما پیپلزپارٹی غلام قادر پلیجوکیخلاف غیرقانونی اثاثے بنانے کا الزام ثابت کرنے میں ناکام ہو گئی جس کے بعد غلام قادر پلیجو کو کلین چٹ مل گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کے خلاف تحقیقات کرنے والے افسر نے عدالت کو بتایا کہ غلام قادر پلیجو کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر تحقیقات میں کچھ ثابت نہیں ہوا اور انکوائری بند کرنے کیلئے سفارش اسلام آباد ہیڈ آفس  کو بھجوادی گئی ہے۔

غلام قادر پلیجو کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کے خلاف گزشتہ دو سال سے انکوائری کی جارہی ہے لیکن انکے کیخلاف اب تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے۔

عدالت عظمیٰ نے نیب کو حتمی رپورٹ پیش کرنے کیلئے تین ماہ کی مہلت دےدی۔

LEAVE A REPLY