حب: رینجرز چیک پوسٹ پر حملہ، دو اہلکار شہید

0
138

حب: رینجرز چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ بلوچستان کے علاقے حب میں ایک رینجرز چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔

ذرائع کے مطابق مطابق دھماکہ آئی ای ڈی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

دھماکے کے فوراً بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY